ملک میں برسات کا موسم اپنے رنگ دکھا رہا ہے۔ کہیں بادل ہیں تو کہیں ہے برسات ہورہی ہے۔ کراچی کا موسم گہرے سیاہ بادلوں کے چھانے سے بے حد سہانا ہوگیا ہے۔
ملک میں برسات کا موسم اپنے جوبن پر ہے کہیں بارش ہے تو کہیں بوندا باندی۔ سندھ میں موسم انتہائی خوشگوار ہے اور کراچی کا موسم تو بے حد سہانا ہوگیا ہے، آسمان کالے کالے بادلوں کے گھیرے میں ہے اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں
لاہور میں بارش نے قوس و قزح کے سارے رنگ بکھیر دئیے ہیں۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کے چہروں پر بھی بارش نے خوشگوار اثر ڈالا اور ان کے چہروں پر برسات نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دئیے۔ موسم کا جادو ملک بھر میں سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں بھی موسم انتہائی سہانا ہے۔ جس کا عوام کے رویوں پر مثبت اثر پڑا ہے اور روزے دار بھی اس خوشگوار موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔