رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں چوبیس اعشاریہ چار فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ پینتیس ہزار تین سو تیرا گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ اناسی ہزار ایک سو انتالیس گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔
انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد اور قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال پیسنجر گاڑیوں کی فروخت میں چوبیس فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔