فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر تشویشناک ہے۔
پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ ملک میں انتشار کی فضاء پیدا کی جاسکے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جائے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں سکیورٹی اہلکاروں و عام شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کے واقعات سکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں جس کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
خالد جٹ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
بھرپور اقدامات کرنے کے باوجود دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوگئے لیکن عوام کو پریشان کرنے کا سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا’ پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ جلد ملک دشمن عناصر کیفرکردار تک پہنچیں گے۔