اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعرات اور جمعے کے روز دھند چھٹی تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ چمکتے سورج نے سردی کی شدت بھی قدرے کم کر دی لیکن ہفتے کے روز دھوئیں کے بادل پھر چھا گئے۔
رہی سہی کسر آسمان پر اٹکھیلیاں کرتے بادلوں نے پوری کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور اتوار کی صبح لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، ساہیوال، وہاڑی اور ملتان سمیت پنجاب کے اکثر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سکھر اور گھوٹکی میں بھی شدید دھند پڑے گی۔
اگلے چند روز کے دوران اس کی شدت اور دورانئے میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب ملک میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران سکردو میں پارہ منفی گیارہ سینٹی گریڈ تک گر گیا۔