ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، وارننگ جاری

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات بلوچستان اکرام الدین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 26 اضلاع میں جمعرات اور جمعہ کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ سات روز کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

جمعرات کی شب سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔