اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم سردا ور خشک ہے، ہنزہ نگر میں موسم ابر آلود ہے اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو رہی ہے۔ جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ نگر میں موسم ابر آلود ہے اوربالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے۔ غذر اور استور میں موسم صاف ہے اور سردی کی لہر برقرار ہے۔
بلوچستان میں چمن، پشین، زیارت، لورالائی سمیت دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے، بارشیں نہ ہونے اور سرد ہوائیں چلنے سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ جس سے بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔