ملک بھر کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

Karachi

Karachi

کراچی : ملک بھر کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، معروف علمی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ وطالبات کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج ہوگاجس میں 2000غیر وفاقی درجات کے طلبہ وطالبات شریک ہیں۔

جبکہ7مئی سے مدارس کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ملکی وغیر ملکی 1899 طلبہ و طالبات شرکت کرینگے۔جس کے ساتھ ہی ملک بھر کے دینی مدارس کا تعلیمی سال 2015-16اختتام ہوجائے گا ۔بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلا س ہوا۔

اجلاس میں متحانات کو بحسن و خوبی تکمیل کیلئے خصوصی انتظامات پر زور دیا گیا ، اس موقع پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جبکہ کمیٹیوں کی نگرانی جامعہ بنورعالمیہ کے ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید کو انتظامی کمیٹیوں کا نگران مقرر کیاگیا۔

امتحانات میں شعبہ حفظ وناظرہ قرآن کریم کے شعبہ ملکی وغیر ملکی کے علاوہ شعبہ درس نظامی کے غیر وفاقی درجات میں جن میں اعدایہ ، اول ، دوئم ، درجہ اولیٰ ، ثالثہ ، خامسہ اور تخصص فی الفقہ الاسلامی (اسپیلائزیشن ان فقہ اینڈ حدیث ،مفتی کورس ) اور وفاقی اردو یونیورسٹی سے منسلک جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ وطالبات ، غیر وفاقی امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کے مجموعی طور پر 2000طلبہ طالبات امتحان دیں گے۔

مدارس دینیہ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس کے کتب کے طلبہ کے امتحانات کا آغاز 8مئی سے ہوگاجس کے تحت جامعہ بنوریہ عالمیہ کے 1899طلبہ وطالبات امتحان دینگے ، اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ نقل ورشوت سے مبراہ امتحانی نظام مدارس کی امتیازی شان ہے ، عصری اداروں میں نقل کا رجحان نسل نو کو تباہی کے دھانے پر لے جارہاہے جبکہ مدارس کے طریقہ امتحان میں نقل کی کوئی گنجائش نہیں۔

مدارس کے نصاب اور نظام کی تبدیلی کی باتیں کرنے والے عصری اداروں کا قبلہ درست کریں جہاں پیسے لیکر ڈگری حاصل کرنا معمول بن چکاہے ، انہوں نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قومیت ،ملک ، مذہب کا اہم ستون ہے اس میں سستی کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔

ہمیں اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے طلبہ کو تعلیم کے سستے مواقع فراہم کرتے ہوئے نقل اور رشوت کے ناسورسے پاک کرنا ہوگا۔