ملک کیلیے جانیں دینے والوں کی یاد میں آج یوم شہدا منایا جائیگا

Army

Army

راولپنڈی (جیوڈیسک) وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں پاک فوج آج یوم شہدامنائے گی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور عظیم قربانیوں پر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پاک فوج کاایک چاق وچوبند دستہ شہداکو گارڈآف آنرپیش کرے گا۔

تقریب میں پارلیمنٹیرینز، سفارت کاروں، شہداکی فیملیزاور سینئر فوجی حکام شریک ہوں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ پنو عاقل کنٹونمنٹ ہوں گے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بھی آج ملک بھرمیں یومِ شہدائے افواج
پاکستان منانے کااعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھرمیں عظمت شہداکانفرنسیں منعقدکی جائیںگی اور شہدائے افواج کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔