اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے حکومت سے چھٹکارے کیلئے سپریم کورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں، کہتے ہیں حکومت کے خلاف اتحاد کے لیے تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کرپٹ جماعتیں ہیں، دوبارہ حکومت بھی انہی کی ہو گی۔
پرویز مشرف نے ن لیگ اور پی پی کو ٹکر دینے کیلئے پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کا بھی کہہ دیا۔
سابق صدر نے پاناما اور ڈان لیکس پر سپریم کورٹ سے امید لگا لی۔ سابق صدر کا کہنا تھا ملک بچانے کیلئے حکومت کا جانا ضروری ہے۔