ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ لاہور میں بارش نے موسم سرد کردیا ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے دو دن بادل برسنے کا امکان ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے ۔ لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں گہری دھند کا راج چھٹنے لگا ۔ کوئٹہ اور سبی میں اور گرد و نواح میں آسمان سے گرتی بوندوں نے ہر منظر بھگو دیا۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔ برفباری کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ اگلے دو روز کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، سرگودھا اور ساہیوال میں آج اور کل بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔