اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان بھر کے 76 حساس اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ مہم ملک بھر میں آج اور کل جاری رہیگی۔
ادھر خبیر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پہلے روز 5 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے گئے ۔ صوبے میں مہم کے دوران 27 لاکھ 30 ہزار 609 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سوات ، بٹگرام اور شانگلہ اس مہم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ انسداد پولیو کی یہ خصوصی مہم آئی ڈی پیز اور افغان مہاجر بچوں کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے پہلے روز 5 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے گئے ۔