لیہ : ملک بھر میں جشن شب معراج مصطفی آج رات مذہبی عقیدت ومحبت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ حکومت پاکستان اوروزارت پانی وبجلی سے آج رات لوڈشیڈنگ نہ کرنے کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق سرکاردوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لامکاں پرمعراج پرجانے کی خوشی اوریادآج رات٦٢،٢٧ رجب المرجب١٤٣٦ھ ١٦،١٧مئی٢٠١٥ء کی درمیانی شب ملک بھرمیں جشن شب معراج مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مذہبی عقیدت ومحبت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
مساجد میں محافل شب معراج مصطفی کاانعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں علماء کرام رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عظیم معجزہ معراج پرروشنی ڈالیں گے۔ ثناء خوانان مصطفی ہدیہ نعت ومعراج پیش کریں گے۔ گھروںمیں بھی محافل شب معراج کااہتمام کیا جاتاہے۔مختلف تنظیمات کی طرف سے شب بیداری اوراجتماعی سحری کااہتمام بھی کیاجاتاہے۔
شہریوں غلام فرید، امان اللہ، محمدجمیل، اظہراقبال، محمدرضوان، اشرف علی، غلام محمد، ناصر علی،محمداقبال، رحمت اللہ، غلام سرور، عمران احمد،ضیاء الرحمن ، محمدجنید، محمدخلیل، سعیداحمد، محمدشریف، محمدشبیر ،عبدالمجید اوردیگرنے حکومت پاکستان اوروزارت پانی وبجلی سے آج رات لوڈشیڈنگ نہ کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ اہل عشق ومحبت مسلمان شب معراج کاجشن بغیرکسی پریشانی کے مناسکیں ۔ پرسکون عبادت اورشب بیداری کرسکیں۔