ملک کو نام نہاد اشرافیہ سے نجات دلائیں گے، زبیر احمد گوندل

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) ضلعی امیر جماعت اسلامی زبیر احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کی خواہاں ہے ایسا نظام جس میں عوام الناس کوان کے حقوق ملیں۔

کسی کے ساتھ بے انصافی نہ ہوبلکہ ہرکسی کواس کے گھرکی دہلیزپرانصاف میسرہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 نومبر سے مینار پاکستان سے ایک بار پھر تحریک پاکستان کا آغاز کریں گے اور وطن عزیز کو نام نہاد اشرافیہ سے نجات دلائیں گے۔