ملک میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں بارش سے موسم خو شگوار ہو گیا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعض مقامامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور مالا کنڈ ڈویژن سمیت کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، ساہیوال، بنوں، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چند یوم میں پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔