لاہور (جیوڈیسک) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن فرینڈلی فرینڈلی کھیل رہے ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتیں احتساب نہیں چاہتیں۔
سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کی کتاب کے بجائے قران ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران امریکی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں لیکن ملک میں استحکام صرف اسلامی نظام کی بنیاد پر ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لیاقت بلوچ اور امیر العظیم کے ہمراہ درگاہ حضرت میاں میر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔