’ملک مضبوط تھا تو واجپائی بس میں سفر کر کے پاکستان آئے‘

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت و دفاعِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن فون نہیں کرتا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فون نہیں اٹھاتا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکل چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کا تخمینہ 5.6 فیصد سےکم ہوکرصفر ہوگیا ہے، ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا تو ساری دنیا سرمایہ کاری کے لیے آئےگی۔

جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک مضبوط تھا تو واجپائی بس میں سفر کرکےپاکستان آئے۔