ملک میں چینی کے نرخوں میں کمی، کراچی میں ریٹ 54 روپے کلو ہو گئے

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) سندھ و پنجاب میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کی توقعات کے باعث کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 54 روپے کلو کی سطح پر آگئی ۔ شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی مزید دو روپے کلو سستی ہونے کے بعد 54 روپے کلو ہوچکی ہے۔

ایک ماہ کے دوران چینی لگ بھگ 6 روپے فی کلو سستی ہوچکی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق صوبے میں چینی کا وافر سٹاک ہونے اور گنے کی کرشنگ کا نیا سیزن جلد شروع ہونے کی توقعات کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ گنے کے کاشت کاروں کی جانب سے آنے والے سیزن میں گنے کی فی من امدادی قیمت 230 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔