ملک میں سنی دھڑوں کو ایک پلیٹ پر متحد کرنے کیلئے نیا اتحاد قائم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (قیصر شہزاد قادری) اہلسنت وجماعت سے تعلق رکھنے والے علمائ، مشائخ اور مختلف خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے ملک میں سنی دھڑوں کو ایک پلیٹ پر متحد کرنے کیلئے نیا اتحاد قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اکابرین کی مشاورت سے اتحاد کا نام اور سربراہ کا چنائو عمل میں لایا جائے گا۔

شرکاء نے پاکستان میں ہونے والی ملک اور دین کیخلاف سازشوں کے انسداد کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جبکہ اتحاد کے رہنماء صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر ہائی کمان سے جلد ملاقاتیں کرینگے اوراہلسنت وجماعت کے تحفظات سے آگاہ کرینگے۔ مشاورتی اجلاس میں لائوڈ سپیکر وغیرہ کے نام پر پرامن علماء کی پکڑ دھکڑ، فرقہ وارانہ لٹریچر کی آڑ میں اکابرین اسلام اور اولیاء کرام کی کتب پر پابندی اور غیر منصفانہ مقدمات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں پیر محمد افضل قادری، سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب، پروفیسر مظہر سعید کاظمی، سید ریاض حسین شاہ، پیر نقیب الرحمان، پیر سید حسین الدین شاہ، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری، پیر شمس الامین، سابق وزیر حافظ حامد رضا، ڈاکٹر ساجد الرحمان، پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر سید اظہرحسن، علامہ ابوبکر چشتی، پیر سعادت علی شاہ، مولانا ظفر جلالی، رانا محمد عرفان، علامہ عثمان غنی، پیر محمد اکرم شاہ، پیر محمود احمد، مولاناخلیل الرحمن، پیر سائیں شعبان، صاحبزادہ جنید، پیر عرفان شاہ، ندیم سلطان، صاحبزادہ سید اعجاز حسین شاہ ، بریگیڈئر (ر) محمد شبیر کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں کے علماء کرام ‘مشائخ اور درباروں کے سجادہ نشینوں نے اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ پشاور پر مزید پیش رفت کرتے ہوئے تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں، دہشت گردی میں ملوث مدارس کو بے نقاب کیا جائے، ایک موثر بورڈ بنایا جائے جو کتابوں پر جائزہ لیں اور اسکے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے قادیانیوں کے حوالے سے آئین میں کسی قسم کی ترمیم کی کوشش کی تو بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔

نیز اعلان کیا گیا کہ اہلسنت کا یہ نیا اتحاد آئندہ قومی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس امر کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پھانسی پر پابندی لگانے والوں کو بے نقاب کر کے انکے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ شرعی طور پر پھانسی پر پابندی غلط اقدام ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان بنانے والے اہلسنت کے تمام دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائیگا۔

Press Conference

Press Conference

Press Conference

Press Conference

Press Conference

Press Conference