ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی جشن آزادی بھر پور جوش خروش سے منایا گیانیشنل پریس کلب کے عہدیداران کی جانب سرکاری افسران کو بیجز لگائے بلدیہ کیجانب سے پرچم کشائی ،قیدیوں ،مریضوں میں پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں یو م آزادی نہایت جوش و خروش اور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا اور چراغاں کیا گیا
شاہراہوں کوبرقمقموں اور جھنڈیوںسے سجایا گیا شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے نیشنل پریس کلب کے صدر راشد چوہان ، جنرل سیکریٹری عمران قائمخانی،جوائنٹ سیکریٹری کامران انصاری، چئیر مین ورکنگ کمیٹی سلمان شیخ و دیگر کیجانب سے سرکاری افسروں کی اعٰلی خدمات پر قومی پرچم کے بیجز لگائے گئے جبکہ ٹنڈوآدم تعلقہ میونسپل کمیٹی کیجانب سے بلدیہ آفس میں ایک پر وقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی
تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد جتوئی نے پرچم کشائی کی ،اس موقع پر مختیار کارامداد سیال،اکاؤنٹ آفیسر اعظم میمن ،چیف سینٹری ورکر عبدالحمید بلوچ،انجینئر عبدالسمیع بروہی اور دیگر افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد جتوئی اور دیگر نے مہمانوں نے سب جیل میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور قیدیوں نے جیل میں مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کو اجرک اور پھولوں کا تحفہ دیا
اسسٹنٹ کمشنر اور مہمانوں نے انچارج سب جیل خدا نخش جونیجو کی خدمات کو سراہایا جبکہ تعلقہ اسپتال میں مریضوں میں پھل اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں اے سی نے پودا لگا کر شجرکاری کا بھی افتتاح کیا جبکہ ٹنڈوآدم کے تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بھی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں اور بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے مختلف ٹیبلو اور ترانے پیش کئے