ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خوشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے، حکومت نے بروقت اقدامات نہ اٹھائے توخدشہ ہے کہ ضرب عضب کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیاں رائیگاں نہ چلی جائیں۔

خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری تندہی سے فوری عمل درآمد وقت کا تقاضا ہے لیکن حکومت اس پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہائیوں سے بدترین دہشت گردی کا شکار ہیں، ہماری ترقی، خوشحالی اور استحکام دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہے۔