شاہین آباد : ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ،لاقانونیت ،بے روزگاری ،غربت افلاس ،اور معاشی ناہمواریوں سمیت تمام درپیش مسائل کا واحد حل نظام مصطفیۖکے نفاذ اور حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات میں ہے اب وقت ہے امت مسلمہ اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرے تا کہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کے مقابلہ کیا جا سکے ان خیا لات کا اظہار صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمان مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف و صدر جمیعت علماء آزاد کشمیر نے عشرہ امام کے آٹھویں پروگرام منعقدہ احاطہ میونسپل کارپوریشن نزد عالم بیکر شاہین آباد کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ طریقت نقشبندیہ کی بنیاد سنت رسول پر ہے اتباع سنت کے بغیر کو ئی مسلمان قرب خداوندی حاصل نہیں کرسکتا اور حضرت مجدد الف ثانی نے اسی دعوت کا پرچار کیا اور ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔
آج بھی اگر ملت اسلامیہ سنت رسول ۖپر عمل شروع کر دے تو اس کا زوال عروج مین بدل سکتا ہے ۔محفل میں چوہدری محمد شہزاد گجر کوارڈینیٹر حمزہ شہباز شریف ،ڈاکٹر محمد سرور چشتی ،قاری رفیق نقشبندی ،عارف ماجد،محمد سعید احمد صدیقی،علامہ محمد یاسین مجددی، محمد شاہد اقبال مجددی،علامہ نوید اقبال مجددی ،علامہ انور سعید مجددی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پرصاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے اراکین ادارہ حلقہ شاہین آباد میں حسن کارکردگی شیلڈز بھی دیں۔