فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمد ارشد نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی سے پاک نہیں ہو سکتا۔ سانحہ پشاور نے فرعون کے ظلم کی یاد تازہ کر دی ہے۔ جسے صدیوں تک بھلایا نہیں جا سکے گا۔
پاک فوج پاکستان کی محافظ ہے جو کہ اسلام کا قلعہ ہے ان سے نفرت کرنے والے ملک اور اسلام کے وفادار نہیں ہو سکتے۔ فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد قومی قیادت کا یکجا ہونا خوش آئند ہے۔
مٹھی بھر دہشت گرد بھارت و امریکہ کی شہہ پر پاکستانی قوم کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں بھارت و امریکہ اور ان کے اتحادی مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کر کے وطن عزیز پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔
پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اس کڑے وقت میں قومی و ملی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر دشمن کے عزائم کے خلاف متحدہو جانا چاہئے۔