ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جدوہجد جاری رہے گی۔
صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے موجودہ چیئر مین ایردوان نے انقرہ میں پارٹی کے ساتویں ضلعی کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ اندرون و بیرون ملک وطن عزیز کو نقصان پہانے والے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا سر کچلنے اور اس کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ،ہم نے وطن عزیز کو فیتو کے غداروں ،پی کے کے کے سفاک قاتلوں اور داعش کے درندوں کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔
صدر نے کہا کہ کورونا کے خلاف ہر ترک شہری خواہ وہ اندرون ملک مقیم ہو یا بیرون ملک، حکومت کی جانب سے اس کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے،اب تک ملک میں باون لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں مل چکی ہیں۔
جناب ایردوان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے خصوصی منصوبوں کی بدولت معاشی پہیے کی روانی کو برقرار رکھا ہے جبکہ ترک ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش کی دستیابی ہمارے دس لاکھ طبی ملازمین کے انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔