اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کرنے والوں کا راستہ ہر صورت روکیں گے، کسی کو قوم کے بچوں کو سکول جانے سے روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول جانے سے روکنے کی کوششیں کرنے والے ملک دشمن ہیں اور ان کا بھرپور طاقت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔
ان کی کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے سانحہ چارسدہ پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کئے۔