ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے : میاں نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور چرچ دھماکوں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یوحنا آباد میں چرچ پر دھماکوں پر وزیر اعظم نواز شریف نے مذمت کی اور دھماکے کے متاثرین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے سے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

صوبائی حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔