گجرات : پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے یوم قائداعظم پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مائوں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں اور بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے اس ملک کو لاحق تمام خطرات سے تحفظ کرنا ہر پاکستانی کا فرض اولین ہے۔
ہمیں آج بھی تحریک پاکستان والے جذبہ کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم پاکستانی بھی ہیں اور یہ ہم سب کے تحفظ اور عزت و وقار کا ضامن ہے، پاکستان کی سالمیت و یکجہتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اقدامات کرنا ہوں گے اور ہر قسم کی ظلم و بر بریت کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی قائد اعظم کے ویژن کے مطابق اور قائد اعظم کے اصولوں پر مبنی پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان قوم کو عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر نئے پاکستان کی جد و جہد میں شامل ہو کر ڈیرہ داری ،جاگیر درانہ نظام،تھانہ کلچر اور پٹواری ازم کا خاتمہ کرنا ہو گا ،تا کہ آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک ایک مضبوط اور خوشخال مستقبل میسر آ سکے۔