اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1197 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 57705 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 408 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 369 اور پنجاب میں 352 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 41، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان میں 8 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورتحال آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 666 کیسز اور 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 577 کیسز 15 ہلاکتیں، اسلام آباد 87 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب پنجاب سے آج کورونا کے مزید 577 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20654اور اموات 352 ہوگئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا سے 6124 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 87کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1728 جب کہ اموات 17 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 2 کیسز ہلاکت سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 211 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ سندھ میں پیر کو مزید 443 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 22934 ہو گئی جب کہ کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 369 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 1852 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 443 مثبت آئے جب کہ 614 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔
مراد علی شا ہ کا کہنا ہے پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ نئے مریضوں کی تعداد صحت یاب ہونے والے افراد سے کم ہے اور اب تک مجموعی طور پر 7973 افراد گھروں کو جا چکے ہیں۔
بلوچستان بلوچستان میں پیر کو کورونا کے باعث ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی کُل تعداد 41 ہوگئی ہے۔
صوبے میں گزشتہ روز 61 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3468 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 993 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 175 کیسز سامنے آئے اور 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 408 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 8080 تک جاپہنچی ہے جب کہ اب تک 2529 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔