اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2356 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 119536 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 841 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 619 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 73، اسلام آباد 62، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2320 کیسز اور 39 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2003 کیسز اور 34 اموات، اسلام آباد 273 کیسز 5 اموات اور آزاد کشمیر سے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2003 کیسز اور 34 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 45463 اور اموات 841 ہوگئی ہیں۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9005 ہے۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 273 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 6236 ہوگئی ہے جب کہ 62 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 44 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 488 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 9 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 219 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 2487 کیسز اور 42 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 9100 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2487 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 42 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43790 اور اموات 738 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 2487 کیسز میں سے کراچی میں 1755 نئے کیسز آئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ مزید 1111 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21007 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا بدھ کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 619 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15206 ہوگئی ہے۔
صوبے میں اب تک 3771 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان بدھ کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 304 کیسز اور 11 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7335 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2596 ہے۔
گلگت بلتستان گلگت بلتستان سے بدھ کو کورونا کے 44 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1018 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہے۔