ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا، خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں آج پہلا روزہ

Ramadan

Ramadan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں آج تراویح ہوگی اور کل پہلا روزہ رکھا جائے گا جب کہ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جب کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور، خیبر، ہنگو، باجوڑ، چارسدہ اور مہمند میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں سرکاری سطح پر آج روزہ نہیں اور منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع کو چھوڑ کر ملک بھر میں آج نماز تراویح ہوگی جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جب کہ عوام نے ماہ صیام کے لیے بھی تیاریاں تیز کر دیں۔