آئندہ دوسے تین دن کے دوران ملک کے بالائی،وسطی علاقوںمیں کہیں کہیں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ اور اتوار کومالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دادو میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اکتالیس، کراچی چونتیس، پشاور اٹھتیس، کوئٹہ تیس، گلگت اٹھائیس اور مری میں چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔