ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

Monsoon Rains

Monsoon Rains

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تاہم میدانی علاقے اب بھی شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارشوں کے سبب پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں اب بھی شدید حبس اور گرمی کا راج ہے۔ کراچی میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہواں نے موسم خوشگوار کر رکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ اور قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند ایک مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خضدار میں دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔