انجمن طلباِ اسلام کے رہنما شہیر سیالوی نے اسلام آباد میں اسلامی یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک کو لسانی اور صوبائی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں بھارت انکو ہر طرح سپورٹ کر رہا ہے۔
حکومتِ بلوچستان میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو ایسے عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ نواب ثنا اللہ ظہری اور صوبائی وزیرِ داخلہ سرفراز بُگٹی صاحب کے علاوہ کوئی اس مسئلے پر غور نہیں کر رہا۔
حکومت جب تک دہشتگرد کو دہشتگرد سمجھ کر اسکے خلاف کاروائی نہیں کرے گی تب تک ملک میں امن نہیں ہو گا۔ عدالتوں کو بی ایل ائے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا اور شہدا کو انصاف دلانا ہو گا ورنہ ائے ٹی آئی ملک گیر احتجاج کرے گی۔