ملک کے قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا دن

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک) ملک کے قبائلی علاقوں میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران 6لاکھ 95 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

انسداد پولیو مہم فاٹا کے انچارج ڈاکٹر اختیار کے مطابق قبائلی علاقہ جات فاٹا میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ اس مہم میں 6 لاکھ 95 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے لئے 2897 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جس کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدمات کئے گئے ہیں۔تاہم شمالی وزیرستان مین امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرانسداد پولیو مہم معطل ہے۔