الجزائر (اصل میڈیا ڈیسک) الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون نے کہا ہے کہ ترکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔ کسی قسم کی توقعات کے بغیر ہمارے ملک میں ترکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 5 بلین ڈالر ہے۔
فرانس کے ہفتہ وار جریدے لے پوائنٹ کے لئے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ معارب میں ترکوں کی موجودگی کے جزائر پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں؟ تیبون نے کہا ہے کہ “ترکوں کی موجودگی ہمیں بے اطمینان نہیں کر رہی۔ الجزائر اور ترکی کے درمیان شاندار باہمی تعلقات پائے جاتے ہیں”۔
صدر تیبون نے کہا ہے کہ ترکوں نے سیاسی بدل کی توقع رکھے بغیر الجزائر میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہماری باہمی تعلق سے بے اطمینانی محسوس کرنے والے بھی آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے الجزائر پر فرانسیسی تسلط کےدوران عوام کے مصائب ، تباہی و بربادی اور 1945 میں 45 ہزار انسانوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ “الجزائر فرانس سے کسی کمی پیشی کے بغیر تمام جرائم کے اعتراف کا منتظر ہے”۔
صدر عبدالمجید تیبون نے کہا ہے کہ ہم الجزائر میں فرانس کے جرائم کے بدلے میں کسی ہرجانے کی توقع میں نہیں ہیں ہمارا فرانس سے صرف یہ مطالبہ ہے کہ جوہری تجربات کے علاقوں کو صاف کر دے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عرب لیگ میں اصلاحات کی ضرورت ہیں کیونکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی وجہ سے بعض عرب ممالک کی مذمت کے بعد الجزائر کے لئے عرب لیگ میں ہم آہنگی باقی نہیں رہی ۔