ملک میں غیریقینی کیفیت کے معیشت پربرے اثرات پڑینگے، چیئرمین اپٹما

Textile

Textile

کراچی (جیوڈیسک) بجلی و گیس کی عدم فراہمی کی شکار ٹیکسٹائل صنعت ملک میں کسی بھی قسم کے سیاسی ایڈونچر کی متحمل نہیں ہو سکتی، معیشت کا پہیہ رکا تو لاکھوں لوگوں کا روزگاربھی چھن جائے گا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری غیر یقینی کیفیت کا جلد خاتمہ نہ ہوا تو اس کے معیشت پر بدترین اثرات پڑیں گے۔

توانائی بحران کی شکار ٹیکسٹائل صنعت میں مزید دھچکے برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دی گئی۔

تجارتی مراعات کو بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں کاروباری ماحول مستحکم ہو۔ ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا سالانہ حجم 13 ارب ڈالر ہے جو مجموعی برآمدات کے تقریباً 55 فیصد بنتا ہے۔