ملک غیر روایتی تبدیلی سے دوچار ہونے جا رہا ہے۔ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قرائن بتا رہے ہیں بتا رہے ہیں کہ ملک غیر روایتی تبدیلی سے دوچار ہونے جارہا ہے‘ مشرف کیخلاف حکومت کی جانب سے دائر غداری کیس کے حوالے سے حکومتی رویہ ‘ شریف فیملی کے جارحانہ انداز میں تبدیلی ‘ پرویز مشرف کا اطمینان اور چہرے پر سابقہ و فاتحانہ مسکراہٹ کی واپسی کے ساتھ مختلف سرکردہ سیاسی رہنما ¶ںکی پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد مستقبل کا متوقع سیاسی اتحاد ملک میں متوقع مگر غیر وایتی تبدیلی کے آثار واضح کررہا ہے۔

تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ چیئرمین محمد اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر‘میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگرنے سیاسی جماعتوں کے وفود کی پرویز مشرف سے ملاقاتوں کو قومی سیاست میں متوقع تبدیلی کے آثار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مثبت تبدیلی ملک و قوم کیلئے ناگزیر و خوش آئند ہے مگر تبدیلی کیلئے غیر جمہوری راستوں و روایات سے اجتناب بھی ضروری ہے۔

جبکہ نظام کی اصلاح و تبدیلی کے بغیر آنے والی ہر تبدیلی قوم کیلئے شیریں ثمرات سے محروم ثابت ہوگی اسلئے سیاسی تبدیلی کے ساتھ ملک میں نظام کی تبدیلی بھی ضروری ہے جس کیلئے ملک میں فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور ڈویژنل کونسلوں کو خود مختار و بااختیار بناکر مقامی خود مختاری کے نفاذ کے ذریعے عوام کو شراکت اقتدار اور حق احتساب کی فراہمی نا گزیر ہے۔