اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر ملک بھر میں 60 لاکھ سے زائد غیر رجسٹر موبائل فون سمز کو بلاک کر دیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز کی جانب سے 60 لاکھ سے زائد موبائل فون سمز بلاک کر دی گئی ہیں، بند کی جانے والی تمام موبائل فون سمز نادرا کے وضع کردہ نظام سے پہلے جاری کی گئیں تھیں جب کہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی سمز بلاک کرنے کے عمل مزید تیز کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں تمام موبائل آپریٹرز کی جانب سے جاری کردہ 13 کروڑ سے زائد سمز استعمال کی جارہی ہیں تاہم غیر رجسٹرڈ سمز کے استعمال سے ملک میں جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔