اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں سخت سردی جبکہ دیگر شہروں میں موسم ہلکا ٹھنڈا ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 6 جبکہ گوپس میں منفی 2 رکارڈ کیا گیا۔ سوات، مالاکنڈ اپر اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم سخت سرد ہے۔
تاہم سندھ بلوچستان اور پنجاب میں موسم ہلکا سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔