ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

Rain

Rain

آج صبح سے ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ دو سے تین دن کے دوران ملک کے بالائی علاقوں کشمیر، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ،راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور نم رہے گا۔ تاہم کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ ، ہزارہ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، ڈویژن، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وسطی جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پشاور ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 06 اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔