ملک بھر کی طرح وزیرآباد شہر اور گردونواح میں بھی بجلی کے طویل ترین بریک ڈائون

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر (ملک بھر کی طرح وزیرآباد شہر اور گردونواح میں بھی بجلی کے طویل ترین بریک ڈائون نے نظام زندگی برہم کر کے رکھ دیا۔

شہری بجلی کے انتظار میں رہے مگر اسے نہیں آنا تھا وہ نہ آئی کارخانوں میں مزدور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے جبکہ فوٹو اسٹیٹ مشینوں، کمپیوٹرز پر کام کرنے اور دیگر کاروبار کرنے والوں افراد کو بے پناہ دشواریوں کا سامنا رہا گھروں اور مساجد میں پینے کا پانی تک ختم ہوگیا نمازیوں کو وضو کا پانی دستیاب نہ ہوسکا۔