اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم گرم ہے محکمہ موسمیات نے گرمی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہے۔ حافظ آباد میں گزشتہ روز کی بارشوں سے جمع ہونے والا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے۔
سندھ بھر میں بادل برسنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔دادو،سکھر، نواب شاہ اورجیکب آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم گرم ہے۔ دن کے اوقات میں لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں موسم جزوی طور پرابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد، گوجراونوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔