ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف آپریشن زور شور سے جاری ہے۔ ملک میں جہاں بجلی اور گیس میں ملوث صارفین آپریشن ٹیموں کی زد پر ہیں وہیں بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف بھی کریک ڈان جاری ہے۔
پشاور میں چیف ایگزیکٹو پیسکو نے بجلی چوری میں ملوث 16ایس ڈی اوز اور دیگر ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔ ایبٹ آباد میں ایف آئی اے نے ایک گیسٹ ہاس پر چھاپہ مار کر بجلی چوری کے الزام میں انتظامیہ کے خلاف کیس رجسٹر کرلیا۔ لاہور میں لیسکو ٹاسک فورس نے جی ٹی روڈ پر دو ہاوسنگ سوسائیٹیوں پر چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں لگے بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر چوری کے نکلے۔
جعفر آباد ڈیرہ الہ یار میں کیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں پندرہ سے زائد بجلی چور گرفتار کرلیے۔ فیصل آباد میں بتیس مختلف مقامات سے بجلی کی چوری کا سراغ لگایا گیا۔ حیدر آباد میں ایف آئی اے نے آٹوبان روڈ پر واقع گیسٹ ہاوس پر چھاپہ مار کر بجلی کیغیر قانونی کنکشن کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ خان پور میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کا گیس اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر کے کئی گیس اور بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔