قومی ادارہ برائے فراہمی بجلی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار چارسو میگاواٹ ہوگیا ہے۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار چارسو میگاواٹ ہوگیا ہے۔
ملک میں بجلی کی طلب سترہ ہزارچارسو میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار چودہ ہزار میگاواٹ ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار چار سو تیس اور ہائیڈل سے پانچ ہزار آٹھ سو چالیس جبکہ تھرمل ذرائع سے ایک ہزار سات سو تیس میگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔