اسلام آباد(جیوڈیسک) عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹنگ کا تناسب 53.4 فیصد رہا۔ سب سے زیادہ ٹرن آٹ اسلام آباد اور کم فاٹا میں ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد الیکش کمشن کی جانب سے 259 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 8 کروڑ 3 لاکھ 57 ہزار 153 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 4 کروڑ 43 لاکھ 22 ہزار 219 ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سب سے زیادہ ٹرن آٹ اسلام آباد میں رہا جہاں 61 اعشاریہ 8 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 383 ہے۔ انتخابات میں 3 لاکھ 86 ہزار 843 ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 87 لاکھ 29 ہزار 595 ہے جن میں سے 2 کروڑ 78 لاکھ 67 ہزار 77 افراد نے ووٹ ڈالے۔ اس طرح پنجاب میں ووٹنگ کا تناسب 57 اعشاریہ 2 فیصد رہا۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 72 لاکھ 77 ہزار 168 ہے جن میں سے 92 لاکھ 18 ہزار 384 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہاں ٹرن آٹ 53 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 764 ووٹرز میں سے 52 لاکھ 86 ہزار ایک سو نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس طرح یہاں ووٹنگ کا تناسب 43 فیصد رہا۔ فاٹا میں سب سے کم ٹرن آٹ رہا۔ یہاں 13 لاکھ 86 ہزار 228 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے پانچ لاکھ 836 افراد نے ووٹ ڈالا۔ اس طرح ٹرن آٹ 36 اعشاریہ ایک فیصد رہا۔
بلوچستان میں 27 لاکھ 42 ہزار پندرہ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 10 لاکھ 62 ہزار 979 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہاں ووٹنگ کا تناسب 38 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح ملک بھر میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 53 اعشاریہ 4 فیصد رہا۔ الیکشن کمشن نے اب تک جو اعدادوشمار جاری کئے ہیں ان میں مسترد شدہ ووٹ شامل نہیں ہیں جن کی شمولیت سے ٹرن آٹ میں کچھ فرق پڑ سکتا ہے۔