ملک میں 10 سال بعد زیرِ سمندر تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز

Oil

Oil

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں 10 سال بعد زیر سمندر تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے لیے ساحل سمندر سے 230 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کھدائی کا کام اتوار کی رات سے شروع کیا گیا۔

1900 میٹر پانی کی گہرائی میں کل 3750 میٹر کھدائی کے کام کے بعد تیل و گیس کی موجودگی کا پتہ لگایا جائے گا۔

تیل و گیس کی تلاش کے لیے اٹالین کمپنی ای این آئی آپریٹر جب کہ ایگزن موبل، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل جوائنٹ وینچر پارٹنر ہوں گے۔