کراچی : جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا نوجوان ہمارا مستقبل ہے مشکل وقت میں مدد کرنا یہ جذبہ صرف ہماری قوم میں ہے وہ محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور ینگ سوشل ریفارمر کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب آئی اون پاکستان میں پاکستان کے چاروں صوبے سے آئے ہوئے نوجوانوں سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے کئی ممالک میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ قدرت نے ہمارے اندر جو ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں دی ہیں وہ کسی قوم میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی آفات چاہے وہ سیلاب ہو یا زلزلہ مشکل وقت میں بلوچ، پٹھان سمیت ہر قوم متحد ہوکر قوم کی مدد کو پہنچ جاتی ہیں انہوں نے چاروں صوبے سے آئے ہوئے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیور قوم کے فرزند ہیں جو ناقابل تسخیر ہیں۔
قبل ازیں آئی اون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ پورے پاکستان سے آئے ہوئے یہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور یہ ہر قسم کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ویلفیئر کے کئی پرگرام میں نے شرکت کی ہے فہد رضوی اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے کہ انہوں نے ان نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی یوتھ کو پاسک ٹرانزٹ میں کوٹہ دے دیا ہے اب وہ خود آگے آئیں اور اپنی صلاحیتیں منوائیں، ابھی مزید بہت سارے منصوبے نوجوانوں کے لئے پائپ لائن بھی ہیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے ہمارے پاس وسائل بہت ہین سندھ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے بہت کام ہو رہا ہے میرے سامنے اتنے سارے کھیلوں کے ہیروز لیجنڈ بیٹھے ہیں۔ یہ ہماری رہنمائیں کریں اور ہمیں وسائل کو استعمال کرنے کا طریقہ بتائے جس سے ہم اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو بہتری بناسکیں۔
انہوں نے ینگ سوشل ریفارمر کے صدر فہد رضوی کو محکمہ کھیل کی جانب سے دعوت دی کہ وہ جو بھی ایونٹ کریں گے محکمہ کھیل اس کو بھرپور سپورٹ کرے گی ہم نوجوانوں کے ساھ ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھیلوں کے جو منصوبے سرخ فیتے کی نظر ہوگئے تھے ان فائلوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ سندھ میں ویران کھیلوں کے میدان آباد کئے جاسکے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو دکھلانے کا بھرپور موقع مل سکے کانفرنس سے YSR کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر پرویز رضوی نے کہا کہ یہ ہماری آٹھویں کانفرنس ہے۔
اس سے انٹرنیشنل پیس کانفرنسز منعقد ہوگئی ہیں جس میں سری لنکا، انڈیا، برطانیہ،بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی اور پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا یوتھ کانفرنس سے مختلف نیوز کاسٹرز، ٹی وی آرٹسٹ، سماجی رہنمائوں جن میں پیپلز پارٹی سینٹرل کے سہیل عابدی،بیگم افشاں فاروق ستار،ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین، نیشنل بینک کے کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد، پاک لیبیا فرینڈ شپ کے محمد علی یعقوب،یونیک موٹرز کےMD حارث،سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ مشیر ربانی، عائشہ خان، لائبہ اور سید فیضان باقر نے بھی خطاب کیا۔