شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی ملک میں بہار آ سکتی ہے۔ ذکاء اللہ صدیق

 Zaka Ullah Siddique

Zaka Ullah Siddique

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) جماعت اسلامی زون پی پی 115 کے نائب امیر کٹر ذکاء اللہ صدیق نے کہا ہے کہ شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی ملک میں بہار آ سکتی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو دہشت گردی وفرقہ واریت سے نجات دلا سکتی ہے۔جماعت اسلامی خلافت راشدہ کا نظام نافذ کرے گی۔حکمرانوں نے امریکہ کی غلامی میں ملک کے استحکام اور سلامتی کو دائر پر لگا دیا ہے۔حکمرانوں کے گھوڑے عیش کر رہے ہیں۔

غریب کے بچے کوڑے سے رزق تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ غریب، بے سہارا اور مظلوم عوام کی خدمت کے لئے جماعت اسلا می کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کو سیکولر بنانے والوں کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھا نی پڑے گی۔گزشتہ روز موضع ڈوگہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل قرآن پاک کے نفاذ میں ہے۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں اسلامی ریاست قائم کر کے قرآن پاک کا نظام نافذ کر کے دکھا دیا۔انکے تیار کردہ ساتھیوں نے مختصر عرصہ میں عملی اقدامات برپا کئے۔ان کے قانون اصلاحات سے 15 سوسال بعدبھی یو رپی ممالک استفادہ کر کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اتحاد امت کے لئے کوشاں ہے۔

ملک میںاسلا می جمہوری انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے۔اقربا ء پروری اور کرپشن نے معاشرہ کو کھوکھلا کر دیا ہے۔قوم کو سبز باغ دکھا نے والوں نے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔وسائل سے مالا مال ملک کو کرپشن کے جن نے بحرانوں کی نذر کر دیا ہے۔نیک اور دیا نتدار افراد پاکستان کے محافظ ہیں۔عوام کے دکھوں کا مداواخداخوف قیادت ہی کر سکتی ہے۔جماعت اسلامی کے کارکنان عام آدمی دعوت و جدوجہد سے روشناس کرائیں۔