کاونٹی لینشائر کے آل رائونڈر لیام نے ون ڈے میں 350 رنز کا ریکارڈ قائم کر دیا

Liam

Liam

لندن (جیوڈیسک) برطانوی کلب nantwich کی جانب سے کھیلتے ہوئے 21 سالہ آل رائونڈر نے 138 گیندوں پر 350 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا، لیام کی اننگز میں 34 چوکے اور 27 چھکے شامل تھے۔

لیام کا کہنا تھا کہ 100 رنز بنانے کے بعد وہ ہر گیند کو چھکے کے لیئے ہٹ کرنے کی کوشش کرنے لگے پھر جب وہ 300 رنز کے قریب پہنچے تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ خاص ہو سکتا ہے۔

لیام کی ٹیم نے کیلڈی کلب کے خلاف پانچ سو اناسی رنز بنائے جبکہ کیلڈی کی ٹیم اناسی رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور نانٹوچ کی ٹیم 500 رنز سے جیت گئی۔

لیام لینشائر سکواڈ میں شامل ہیں لیکن ابھی تک کاونٹی کی طرف سے کوئی میچ نہیں کھیلے۔