با ہمت خاتون نے امریکا کے اسٹور میں ڈکیتی ناکام بنا دی

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے اسٹور میں باہمت خاتون نے اکیلے ہی مقابلہ کر کے ڈاکوؤں کو مار بھگایا۔

ریاست کینٹکی کے شہر لیگزنٹن کے ایک اسٹور میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر رقم لوٹنا چاہی۔

ڈاکو نے کیش جمع کرنے کے لیے جیسے ہی اپنی گن ٹیبل پر رکھی، اسٹور میں کام کرنے والی زارا عادل نے پھرتی سے گن اچک لی۔

باہمت خاتون نے ڈاکو سے مقابلہ کرکے اسے کچھ لیے بغیر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ ڈاکو کا ایک ساتھی خوفزدہ ہو کر پہلے ہی فرار ہو گیا تھا۔