نگہبانوں کی جرات کو سلام،آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے

Air Force Day

Air Force Day

جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ نے بھی عزم و شجاعت کی نئی داستانیں رقم کیں اور دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے، وطن کے انہی نگہبانوں کی جرات کو سلام پیش کرنے کیلئے آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔

ستمبر انیس سو پینسٹھ عددی برتری کے نشے میں مست دشمن ارض پاک پر چڑھ دوڑا،زمینی یلغار کے ساتھ فضائی حملے شروع ہوئے تو پاک فضائیہ کے شاہین دشمن کے جہازوں پر جھپٹ پڑے، کئی طیارے مار گرائے بہت سے واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

سکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم جیسے سپوتوں کے کارناموں نے دشمن پر لرزہ طار ی کر دیا۔ انہی سپوتوں کے لازوال کارناموں کو یاد کرنے کیلئے آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔